کیا متھیرا کے نئے گانے کی ویڈیو عورتوں کی تقدیس کے منافی ہے؟


معروف ریپر ارباز خان کے نۓ گانے جھوٹا اگین کی ویڈیو جس میں متھیرا نے اپنے منفرد انداز میں جلوۓ دکھاۓ ہیں اس کے سامنے آتے ہی سوشل میڈيا ایک بار پھر متھیرا متھیرا ہے کے تبصروں سے گونجنے لگا ہے اس ویڈيو میں متھیرا کا لباس ان کے نشیب و فراز کو مزید واضح کر رہا ہے۔

مہنگی ترین گاڑي اور جیٹ جہاز کے درمیان متھیرا اپنے انداز اور بے باکی سے دیکھنے والے کواپنے علاوہ  کسی اور جانب دیکھنے نہیں دے رہیں۔ متھیرا کی ماضی کی ویڈيوز کو دیکھنے والوں کے لیۓ یہ ویڈيو متھیرا کی جانب سے ایک نیا سرپرائز ہے۔

یہ ویڈيو تیزی سے یو ٹیوب پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور اس میں متھیرا کے رقص اور انداز کو سب ہی دیکھنے والے پسند کر رہے ہیں۔ ناظرین کا ایک حلقہ ایسا بھی ہے جو اس بے باک انداز کو تنقید کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس کو عورتوں کی تقدیس کے منافی قرار دے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).