وزیر اعظم نواز شریف کے دل کا آپریشن منگل کو ہو گا


nawaz sharifوزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اوپن ہارٹ سرجری منگل کو لندن مین کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دل کے مرض کی علامات کے سبب معائنے کے لیے لندن گئے تھے، ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ نواز شریف کی انجیو پلاسٹی ٹھیک رہے گی، نواز شریف کی دل کی شریانوں کی صحیح صورت حال جاننے کےلیے انجیو گرام کیا گیا، انجیو گرام کے بعد طے پایا کہ انجیو پلاسٹی ٹھیک نہیں رہے گی، مزید ٹیسٹ معائنوں اور اسکینز کے بعد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلےتین دن ان کے آپریشن کی تیاریاں کی جائیں گی، اوپن ہارٹ سرجری کےبعد نواز شریف کو ایک ہفتے اسپتال میں رہنا ہوگا، پاکستان واپسی کےسفر کے لیے حتمی منظوری ڈاکٹرز دیں گے۔

وفاقی وزیرخواجہ آصف نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے وزیراعظم نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ منگل کے روز اوپن ہارٹ سرجری سرجری کے بعد وزیراعظم کو مکمل صحت یابی میں ایک ہفتہ لگے گا۔ ایک ہفتے بعد ڈاکٹرز نوازشریف کی صحت کا جائزہ لیں گے، جس کے بعد ان کی وطن واپسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔


Comments

FB Login Required - comments