سید اسد حسین : یومِ تکبیر تجویز کرنے والی شخصیت



\"sajjad\"28مئی 1998ءکوجب ایٹمی دھماکے کئے گئے تو اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس تاریخی دن کو کسی نام سے منسوب کرنے کے لئے عام دعوت دی۔ پاکستان بھر سے لاکھوں افراد نے تجاویز بھیجیں۔ان میں سے ایک بہاولپور کا شہری سید اسد حسین بھی ہے ۔ جس نے اس تاریخی دن کانام \”یوم تکبیر \”تجویز کیا اور چیئر مین پاکستان ٹیلی ویژن کے نام ارسال کیاجبکہ وزیراعظم پاکستان نے اس قومی خدمت کااعتراف کرتے ہوئے سید اسد حسین کوسند اعزاز سے نوازا۔اس حوالے سے سید اسد حسین نے ریڈیو پاکستان بہاولپور کے نیوز ایڈیٹر سجاد پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوم تکبیر ہمیں اس دن کی یاددلاتاہے جب 28مئی 1998ءکو پاکستان نے چاغی کی پہاڑیوں میں 5دھماکے کئے اور پاکستان ایٹمی طاقت رکھنے والادنیاکا ساتواں اورعالم اسلام کاپہلا ملک بن کرابھرا ۔ جس نے دنیابھر کے تقریبا ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کردئیے کیونکہ مسلمان یہ کہنے کے قابل ہوچکے تھے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اورکوئی ملک اب ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

سید اسد حسین نے مزید بتایاکہ چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن کے نام مراسلوں کی کل تعداد 1 لاکھ 35ہزار تھی جن میں سے خطوط 1 لاکھ 15ہزار149، فیکس 9ہزار726 اور ای میلز 10125تھی۔ کمیٹی کاپہلا اجلاس 2مئی 1999کو ہوا جبکہ خصوصی کمیٹی کاآخری اجلاس 6مئی 1999کوہوا۔ انہوں نے کہاکہ \”یوم تکبیر \”تجویز کنندگان 690تھے جبکہ 7مئی کو وزیراعظم نواز شریف نے یوم تکبیر ڈے کی منظوری دی۔انہوں نے کہاکہ 28مئی کو پاکستان نے دشمن ملک بھارت کی برتری کاغرور خاک میں ملادیاتھااور یہ دن ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کی یاد دلاتاہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایٹم
بم بنانے میں کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے آج پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی میں اعلی مقام کاحامل ہے۔پاکستان کاایٹمی طاقت بنناہرپاکستانی کےلئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کی طرف سے چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیربنا یاگیا۔ پاکستانی خوددار،خودمختار اور غیرت مند قوم ہے جو کہ اپنے مادر وطن کی حفاظت کےلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔

سجاد پرویز

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

سجاد پرویز

سجاد پرویز ڈپٹی کنٹرولر نیوز، ریڈیو پاکستان بہاولپور ہیں۔ ان سےcajjadparvez@gmail.com پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

sajjadpervaiz has 38 posts and counting.See all posts by sajjadpervaiz

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments