وہ بات جو خواتین شرم کی وجہ سے اپنے شوہروں سے کر نہیں پاتیں


’مجھے اپنے شوہر کی یہ عادت سب سے غلیظ لگتی ہے کہ۔۔۔‘ خواتین کو مردوں کی کون سی عادت سب سے بری لگتی ہے؟ وہ بات جس کے بارے میں پاکستانی مرد تو سوچتے بھی نہیں

ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دن میں دو بار دانت ضرور صاف کرنے چاہئیں۔ آپ دو بار نہیں کرتے تو ایک بار تو کرلیتے ہوں گے؟ اگر باقاعدگی سے ایک بار بھی نہیں کرتے تو یہ آپ کے لئے اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ یہ معاملہ صرف آپ کی صحت کا نہیں بلکہ اس کا آپ کی شریک حیات سے بھی قریبی تعلق بنتا ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ خواتین دانتوں کی صفائی کے متعلق بہت حساس ہوتی ہیں اور اگر کسی خاتون کا خاوند دانت صاف نہیں کرتا تو یہ بات اُن کے لئے بے حد ناگواری کا سبب بنتی ہے، منہ سے بھلے وہ شرم کی وجہ سے کچھ نہ کہے۔ امریکہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کی بھاری تعداد باقاعدگی سے دانت صاف کرتی ہے البتہ مرد اس میں کافی سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اول تو وہ روزانہ دو بار دانت برش نہیں کرتے، اور روزانہ ایک بار بھی کرلیں تو بہت ہے، مگر کچھ ایسے بھی ہیں جو کئی کئی دن دانت صاف کئے بغیر گزاردیتے ہیں۔

اب تو خواتین نے دانت صاف نہ کرنے والے خاوندوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم چلا دی ہے۔ دانتوں کی صفائی میں غفلت برتنے والے ایک خاوند کی بدقسمت بیوی نے سوشل میڈیا بلاگ ’اے پریکٹیکل ویڈنگ‘ پر لکھا ”میں یہ بات کبھی سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرتی اگر میرے خاوند کی سانس اس قدر بدبودار نہ ہوتی۔ اسے برداشت کرنا بالکل ممکن نہیں ہے۔ جب وہ پیار کرنے کے لئے میرے قریب ہوتا ہے تو اتنی زیادہ بدبو آتی ہے کہ مجھے اپنی سانس روکنی پڑتی ہے۔ اگر ہم نے اکٹھے کہیں جانا ہو تو گاڑی میں بیٹھتے ہی میں اس کی سانس کی بدبو کو محسوس کرسکتی ہوں۔ بعض اوقات تو یہ اتنی ناقابل برداشت ہوتی ہے کہ مجھے فوری طور پر شیشہ کھولنا پڑتا ہے۔“

اس خاتون نے مزید بتایا ہے کہ انہوں نے کئی بار اپنے خاوند سے کہا ہے کہ وہ باقاعدگی سے دانت صاف کریں لیکن وہ اس پر توجہ نہیں دیتا۔ وہ کہتی ہیں کہ دو بار ان کے درمیان اس بات پر لڑائی بھی ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ باقاعدگی سے اپنے دانت صاف کرنے کو تیار نہیں۔ مسئلے کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ اس خاتون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر معاملات جوں کے توں رہے تو کچھ بعید نہیں کہ ان کے درمیان طلاق ہی ہوجائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).