لاکھوں روپے دے کر بیماریوں اور موٹاپے سے محفوظ رہنے کا انوکھا طریقہ


’میں ایک گھنٹے تک خود کو چٹکیاں کٹواتی ہوں اور اس کام کے دو لاکھ روپے دیتی ہوں کیونکہ اس سے۔۔۔‘ کیا فائدہ ہوتا ہے؟ خاتون نے ایسا انکشاف کردیا کہ آپ کو یقین نہ آئے

 

ہزاروں روپوں کے عوض مساج کرانے کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ برطانیہ میں ایک خاتون لاکھوں روپے دے کر اپنے جسم پر چٹکیاں کٹواتی ہے اور اس کے مطابق چٹکیاں کٹوانے کا ایسا فائدہ ہے کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق لندن کی رہائشی ٹرینی ووڈال نامی یہ 54سالہ خاتون 50منٹ تک اپنے جسم، بالخصوص پیٹ اور رانوں پر چٹکیاں کٹوانے کے عوض 1600پاﺅنڈ (تقریباً 2لاکھ 59ہزار روپے) کی خطیر رقم دیتی ہے۔

سٹائلسٹ ٹرینی کا کہنا ہے کہ ”پیٹ اور رانوں پر جو چربی جمع ہوتی ہے اور اس کی گلٹیاں سی بن جاتی ہیں وہ چٹکیاں کٹوانے سے ختم ہو جاتی ہیں اور جسم کے ان حصوں پر چربی جمع نہیں ہونے پاتی۔ اس کے نتیجے میں انسان موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا اور صحت مند رہتا ہے۔ اس سے جسم میں دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے جو کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا سبب بنتا ہے۔“ٹرینی کا کہنا ہے کہ چربی ختم کرنے اور نظام دوران خون کو بہتر بنانے کا یہ طریقہ فرانس میں رائج ہوا اور اب دیگر ممالک میں بھی پہنچ چکا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).