افغانیوں کو پاکستانی بنانے کا دیالو فیصلہ
پنجابی، سندھی، بلوچ، پاکستانی پختون اور دیگر پاکستانی۔ ان سب کو تو آپ آج تک پورے پاکستانی کے حقوق دے نہیں سکے۔ پاکستانی تو کیا آپ لوگوں کو پچھلے ستر سالوں میں انسانی حقوق نہیں دے پائے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ لاکھوں لوگ ڈگریاں لے کر سڑکوں پر رل رہے ہیں۔ لوگ بچے بیچنے پر مجبور ہیں چولہے چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ بھوک نفرت کو ہوا دیتی ہے اور آج یہ بھوکے ننگے لوگ ایک دوسرے کی بوٹیاں کر رہے ہیں۔
آپ مان لیجیے آپ لوگوں کو قومی دھارے میں لانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اب انسانی دھارے کی بات کریں مگر الٹا آپ چلے ہیں لاکھوں افغانیوں اور بنگالیوں کو قومی دھارے میں لانے۔
اور رہی صوبوں اور یہاں بسنے والی قوموں کی بات تو وفاق بناتے وقت ان سے کیے گئے وعدے آج تک وفا ہو نہیں سکے۔ یہاں بسنے والی تمام قوموں کے لیے ان کی شناخت کوقائم رکھنا محال ہوا پڑا ہے۔ اپ نے ان کی قومی شناخت اور حقوق کو ایسے قتل کیا ہے کہ وہ ان کا خون ایک دوسرے کے ہاتھوں میں تلاشتی پھرتی ہیں اور ایک دوسرے کے خون کی پیاسی ہیں۔ اور آپ افغانیوں اور بنگالیوں کو قومی شناخت دینے کی بات کرتے ہیں۔
وہ افغانی جو روز اول سے ہمیں اپنا دشمن اول گردانتے آئے ہیں۔ جنہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جنہوں نے پاکستان کو بد امنی کی اتھاہ گہرائی میں دکھیل دیا۔ اور جنہوں نے انڈیا کو ہمارے دوسرے کندھے پہ لا بھی بٹھایا دیا۔ جن کے پیچھے ہم خط غربت سے نیچے آ رہے ہیں وہ ہمیں تسلیم ہی نہیں کرتے تو کیا وہ خود کو پاکستانی تسلیم کریں گے؟
مجھ سے لکھوالیں روز قیامت بھی نہیں کریں گے اور جب جب موقع ملے گا افغانی ہونے کا پورا پورا حق ادا کریں گے (پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہ کرنا اور اس کے پختون علاقوں کو خود میں ضم کرنا)
اور ہاں یاد آیا۔ آپ اب کونسا علاقہ یہاں کے آبائی باشندوں سے چھین کے ان کو دیں گے یا اس پر ان کا مستقل قبضہ تسلیم کریں گے؟ سندھ کا کراچی؟ پنجاب کا پوٹھوہار یا جنوب؟ یا بلوچستان کے مظلوموں کا کوئی علاقہ؟ پھر وہاں ایک شناخت اور علاقے کی نئی جنگ ہوگی اور آپ کو قوم کو تقسیم کرنے کا ایک اور موقع مل جائے گا۔ بلکہ آپ ایک کام کیوں نہیں کرتے آپ تمام پاکستانیوں کو ملک سے باہر نکال دیں اور تمام مظلوم افغانیوں کو بلا لیں اور باقی بھی جس جس مافیہ کو نیشنلٹی دینی ہے دیتے جائیں۔
اور آپ چالیس ہزار ٹن چھوڑ ساری زرعی پیداوار افغانستان بھجوا دیں وہ بدلے میں ہمیں سمگل شدہ اسلحہ منشیات اور خود کش بمبار بھجوا دیں گے۔ دوستانہ لین دین جاری رکھیں پاکستانیوں کا کیا ہے۔ تھر، بلوچستان، پنجاب کے پی کے میں لوگ بھوک پیاس اور غربت سے مرتے ہیں تو مرتے رہیں۔ ہیں تو پاکستانی اور اب ایک بار فیڈریشن میں ا چکے جائیں گے کہاں۔ یہیں مریں گے۔ آپ کچھ نئے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کا مشن جاری رکھیے۔
اور ہاں آپ نے افغانستانیوں کو قومیت دینی ہے دیں گندم بھجوانی ہے چینی بھجوانی ہے چاول آٹا جو بھجوانا ہے بھجوائیں۔ سارا بجٹ لگا دیں ان پہ۔ پاکستانی بہت امیر ہیں چندہ اکٹھا کر کے ملک چلا لیں گے۔
بس کیجیے! خدا را بس کیجیے۔ ایک طرف آپ قرض در قرض میں ڈوبے ملک کی بات کرتے ہیں، سادگی اختیار کرنے اور خرچے کم کرنے کی بات کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف ہمیں مزید قرض دینے سے ہاتھ کھڑے کر چکا تو ہم چندے پہ آ چکے ہیں۔ لہذہ ٹیکس بڑھانے اور مہنگائی کی بات کرتے ہیں۔ ہمیں یہ سب منظور ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں مگر دوسری جانب یہ حرکتیں؟
معزرت کے ساتھ یہ ملک پاکستانیوں کا ہے اور اس کو پاکستانیوں کے لئے رہنے دیں۔ ورنہ تاریخ اس سنگین اور ہولناک غلطی کے لئے اپکو معاف نہیں کرے گی۔
(پاکستانیو پارٹی بازی اور آپس میں لڑائی چھوڑ کے اس ایشو پر متحد ہو کر سوچو)
- قانون کشش کا ایک پہلو - 04/01/2024
- اتنے پیدا کرو، جتنے پال سکو - 26/08/2023
- کیا ریپ کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین فیمنسٹ فسطائی ہیں؟ - 01/08/2021
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).