نوبیاہتا دلہن کو سسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا: شریک جرم نند واقعے کی فلم بناتی رہی


اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے شہر انبالہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوبیاہتا لڑکی کو نا صرف اُس کے سسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی نند اس حیوانیت کی ویڈیو بھی بناتی رہی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اُس کی بڑی نند نے اُسے دودھ کا گلاس دیا تھا جس میں نشہ آور دوا شامل کی گئی تھی۔ دودھ پینے کے بعد وہ نیم بے ہوشی کی کیفیت میں تھی جب اس کے سسر نے اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس دوران لڑکی کی نند اس بے حیائی کی ویڈیو بناتی رہی۔ بدقسمت لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اس نے پولیس کے پاس جانے کی کوشش کی تو اسے دھمکی دی گئی کہ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جائے۔

تاہم متاثرہ لڑکی نے اس دھمکی کو خاطر میں لانے سے انکار کر دیا اور کسی طرح 12 ستمبر کے روز وہ شکایت لے کر امبالہ کے پولیس اسٹیشن جا پہنچی۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جب سے اس کی شادی ہوئی ہے اس کے سسرال والے کم جہیز لانے پر اسے بدسلوکی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ اس کا خاوند بھی اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اور سسر نے بھی اسے مجبور اور بے سہارا دیکھتے ہوئے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سسر اور اُس کا ساتھ دینے والی اُس کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).