کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کہاں گئی؟


کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی پی آئی اے کی ائیرہوسٹس نے وہاں کیا کام کر دیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

 

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ایئرہوسٹس فریحہ مختار گزشتہ روز کینیڈا میں لاپتہ ہوئی تھیں جن کی گمشدگی کی اطلاع کینیڈین پولیس کو دیدی گئی تھی۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے جلد پیش رفت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق فریحہ مختار مبینہ طور پر موبائل فونز ،کرنسی سمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال معطلی کا شکار بھی رہ چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریحہ مختار کی انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی تھی تاہم انہوں نے مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھایا اور ٹورنٹو جانے والی فلائٹ میں ڈیوٹی کیلئے خود کو کراچی کی رہائشی ظاہر کیا اور 11 ستمبر کوکینیڈا پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کر لی۔ کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کے بغیر واپس آئی جس کے باعث قومی ائیر لائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پرا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).