مجھے میرے سسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور نند اس کی فلم بناتی رہی


’مجھے میرے سسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور نند اس کی فلم بناتی رہی کیونکہ میں۔۔۔‘ نوبیاہتا دلہن نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر کسی کا رنگ لال ہوگیا

 

اپنا گھر چھوڑ کر سسرال جانے والی لڑکی کے لئے نیا گھر اور نئے رشتے ہی سب کچھ ہوتے ہیں۔ جس طرح یہ نیا گھر اُس کا اپنا ہوتا ہے اسی طرح ساس سسر کی صورت میں ماں باپ جیسی شفقت کی بھی اسے امید ہوتی ہے۔ اگرچہ ہر لڑکی اتنی خوش قسمت نہیں ہوتی کہ اس کے ساس سسر واقعی ماں باپ جیسے ثابت ہوں، مگر ایسی بدقسمت بھی تو شاید ہی کوئی ہو گی کہ جس کا سسر باپ بننے کی بجائے وحشی درندہ بن کر اُس کی عزت نوچ ڈالے۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والا یہ المناک واقعہ بھارت میں ایک نوبیاہتا لڑکی کے ساتھ پیش آیا ہے، جسے نا صرف اُس کے بدبخت سسر نے زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کی نند اس حیوانیت کی ویڈیو بھی بناتی رہی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اُس کی بڑی نند نے اُسے دودھ کا گلاس دیا تھا جس میں نشہ آور دوا شامل کی گئی تھی۔ دودھ پینے کے بعد وہ نیم بے ہوشی کی کیفیت میں تھی جب اس کے سسر نے اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس دوران لڑکی کی نند اس بے حیائی کی ویڈیو بناتی رہی۔

بدقسمت لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اس نے پولیس کے پاس جانے کی کوشش کی تو اسے دھمکی دی گئی کہ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جائے۔ بہرحال، اس دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے 12 ستمبر کے روز وہ شکایت لے کر امبالہ کے پولیس اسٹیشن جا پہنچی۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جب سے اس کی شادی ہوئی ہے اس کے سسرال والے کم جہیز لانے پر اسے بدسلوکی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ اس کا خاوند بھی اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، اور سسر نے بھی اسے مجبور اور بے سہارا دیکھتے ہوئے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیطان صفت سسر اور اُس کا ساتھ دینے والی اُس کی بے حیا بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).