پیدائشی طور پہ دو مردانہ عضو رکھنے والا بچہ جسے دیوتاؤں کا روپ سمجھا جاتا ہے


وہ بچہ جو پیدا ہوا تو دیکھنے والوں کی قطار لگ گئی کیونکہ اس کے مردانہ عضو۔۔۔

 

دنیا میں ہر روز لاکھوں بچے پیدا ہوتے ہوں گے مگر گزشتہ روز بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ایسا بچہ پیدا ہو گیا کہ گویا پورا شہر ہی اسے دیکھنے کے لئے اُمڈ آیا۔ گورکھ پور شہر میں پیدا ہونے والے اس بچے کی ٹانگیں دو کی بجائے چار ہیں اور جنسی عضو بھی ایک کی بجائے دو ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بچے کا والد بلہان نشاد مزدوری کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پالتا ہے اور اس کی ماں رانبہ گھریلو خاتون ہے۔ اس بچے کی پیدائش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دور نزدیک کے لوگ اسے دیکھنے کے لئے آنے لگے۔اس منفرد بچے کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے جبکہ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اسے کسی دیوتا کا اوتار قرار دے رہے ہیں۔ توہم پرست دیہاتیوں نے اس بچے کو نذرانے پیش کرنے اور اس سے مرادیں مانگنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

بچے کی والدہ کو دوران حمل تو کسی غیر معمولی مشکل کا سامنانہیں کرنا پڑا تھا البتہ بچے کی پیدائش کے وقت صورتحال پیچیدہ ہو گئی جس کے باعث اُسے قریبی شہر لکھنو¿ کے ایک بڑے ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ اس کے ہاں بچے کی پیدائش آپریشن سے ممکن ہو سکی، البتہ ڈاکٹر بھی بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مقامی لوگ اس بچے کو دیوتا قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں البتہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ یہ دو جڑواں بچے تھے جن میں سے ایک کی نشو و نما مکمل نہیں ہو سکی اور وہ دوسرے کے جسم کے ساتھ جڑ گیا ہے۔ اس بچے کا علاج لکھنو کے ہسپتال میں جاری ہے اور ڈاکٹر پُر امید ہیں کہ مناسب وقت پر بچے کے اضافی اعضاءکو اس کے جسم سے الگ کرنا ممکن ہو سکے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).