میری خالہ اور میرا شوہر


’شادی کے چند دن بعد میں کام سے جلدی گھر آگئی تو دیکھا میرا شوہر کمرے میں برہنہ حالت میں۔۔۔‘ دلہن نے دولہا کو ایسا شرمناک ترین کام کرتے ر نگے ہاتھوں پکڑلیا کہ جان کر ہی انسان گھبرا جائے

 

شادی کے بعد ابتدائی کچھ عرصہ تو بہت ہی مسرت و شادمانی کا ہوتا ہے اور اس دوران کوئی دلہن ہرگز یہ توقع نہیں کرتی کہ دولہے کی جانب سے ہلکی پھلکی بے رخی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا ، کجا یہ کہ کوئی بدبخت دولہا اپنے عروسی بیڈ پر کسی اور خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا رنگے ہاتھوں پکڑا جائے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ المناک واقعہ 33 سالہ برطانوی دلہن کم ایلکنز کے ساتھ پیش آیا، جن کا کہنا ہے کہ ایک روز وہ کام سے غیر متوقع طور پر جلد واپس آگئیں تو یہ صدمہ خیز منظر دیکھنا پڑ گیا کہ ان کی خالہ اور شوہر برہنہ حالت میں اُن کے عروسی بیڈ پر شیطانی فعل میں مصروف تھے۔

کِم کا کہنا ہے کہ اب اُن کی کچھ سہیلیاں بھی بتا رہی ہیں کہ شادی کی تقریب میں ہی دولہا گینی سلوکوم اُن کی خالہ لورین ایسل مون کے ساتھ غیر مناسب انداز میں نظروں کا تبادلہ کر رہا تھا۔ کم کو البتہ کسی ایسی بات کا اندازہ نہ ہوسکا، مگر شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی شرمناک حقیقت ان کے سامنے آگئی۔

افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کم کا کہنا تھا کہ ” انہیں بیڈ پر برہنہ دیکھ کر میں تو پاگل ہی ہوگئی تھی ۔ میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ ان کے درمیان کوئی ایسا تعلق ہوسکتا ہے اور پھر وہ میرے ہی بیڈ پر بے حیائی اور بد فعلی کریں گے، تو میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتی تھی۔ یہ دیکھ کر تومیرا خون کھول اُٹھا تھا۔ میرا خالہ کی عمر مجھ سے تقریباً 10سال زیادہ ہے اور ان کے ساتھ تعلق ایک طرح سے دوستی کا ہی تعلق تھا۔ اُس نے خالہ بھانجی کے رشتے کی بھی تذلیل کی اور دوستی کے رشتے کے بھی لاج نہیں رکھی۔ شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی میرا گھر برباد ہو چکا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).