مہربان علی بھارت میں ایک مندر کی دیکھ بھال کیوں کرتا ہے؟


 

بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر نگر کے ایک مندر کی دیکھ بھال26 سال سے ایک مسلمان کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق60سالہ مہربان علی لدھے والا میں بنے اس مندر کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کرتا ہے، روزانہ صفائی، جانوروں کی حفاظت، دیوالی پر رنگ و روغن جیسی تمام ذمہ داریاں مہربان علی خوشی سے نبھاتا ہے۔1990 میں بابری مسجد کے واقعے کے بعد کئی ہندو خاندان علاقہ چھوڑ گئے تھے۔ مہربان علی کا کہنا ہے کہ انہی خاندانوں میں اس کا دوست جتیندر کمار بھی شامل تھا، جو کہہ گیا تھا کہ وہ ایک دن لوٹ کر آئے گا،اس دن سے لے کر آج تک مہربان علی مندر کی حفاظت کر رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).