انسان کو کس عمر میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے؟


انسان کو کس عمر میں سب سے زیادہ مزہ آتا ہے؟ سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

 انسان اپنی پیدائش کے بعد زندگی کے مختلف مراحل طے کرتا ہوا بڑھاپے کی جانب بڑھتا ہے لیکن اس سفرکا کون سا حصہ اُس کے لئے پرلطف ترین ہوتا ہے؟ اس کے بارے میں سب کی اپنی اپنی رائے ہے۔ کسی کو ساری عمر بچپن کے مزے نہیں بھولتے، تو کوئی جوانی کی مہم جوئی کا عمر بھر اسیر رہتا ہے۔ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو بڑھتی عمر کے ساتھ اولاد اور خاندان کی صورت میں ملنے والی خوشیوں کا زندگی کا حاصل قرار دیتے ہیں۔

سائنسدانوں نے البتہ اس موضوع پر ایک تحقیق کی اور شواہد کی بناءپر یہ پتا چلانے کی کوشش کی کہ انسان زندگی کے کس حصے میں سب سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتیجے میں بتایا گیا ہے کہ 23 سال کی عمر میں کوئی بھی انسان اپنی زندگی کے پرلطف ترین دور میں ہوتا ہے، لیکن اس کے بعد بدستور اس مسرت اور لطف میں کمی آنے لگتی ہے۔ یوں تقریباً 43 سال کو پہنچنے تک زندگی کافی تفکرات میں گھر چکی ہوتی ہے، کیونکہ عمر کے اس حصے میں ملازمت و کاروبار کی پریشانیاں اور گھر کی ذمہ داریاں غالب آ جاتی ہیں۔

اس کے بعد البتہ ایک بار پھر زندگی کا سفر اطمینان اور مسرت کی جانب شروع ہوتا ہے۔ خصوصاً جو لوگ محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے جوانی کے دور میں کافی محنت کی ہے اور اپنے خاندان کے لئے کچھ کیا ہے، وہ خود کو بہت مطمئن اور خوش محسوس کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو بڑھاپے میں جوانی کے دنوں سے بھی زیادہ مطمئن اور مسرور ہوتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).