مریم اورنگزیب کیوں روئیں؟


نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کی خبر سنتے ہی مریم اورنگزیب نے کیا کام شروع کر دیا؟ ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

 

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایون فیلڈ کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) محمد صفدرکی سزا معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو جب یہ خبر ملی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھیں اور فرط جذبات سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ مریم اورنگزیب کی خوشی کے مارے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانی دلچسپ تبصرے کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل دو رکنی بنچ نے نواز شریف،مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کے دلائل اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے جوابی دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا اور احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).