شیخ زید اسپتال میں نائٹ ڈیوٹی والی لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش


رحیم یارخان (سٹی رپورٹر ) شیخ زیدہسپتال ایمرجنسی وارڈمیں خاکروب کی لیڈی ڈاکٹرکے ساتھ دست درازی کی کوشش، عملے نے ملزم پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، انتظامیہ نے ڈی ایم ایس اورڈائریکٹرایمرجنسی کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیل کے مطابق شیخ زیدہسپتال ایمرجنسی کے چلڈرن وارڈمیں رات کی ڈیوٹی سرانجام دینے والی خاتون ڈاکٹر(م) ڈاکٹرز آفس میں موجودتھی اسی دوران خاکروب علی حسن نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، لیڈی ڈاکٹرکے شور مچانے پرہسپتال انتظامیہ اورڈیوٹی پرمامور گارڈزنے ملزم کوپکڑلیا اور چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

اطلاع ملنے پرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے پیٹرن ڈاکٹرشبیراحمدوڑائچ، صدرڈاکٹرامجدعلی، چیف کوارڈینیٹرپنجاب ڈاکٹرعبدالغفارنے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں کوتحفظ دینے میں ناکام نظرآتی ہے، واقعےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اگریہی سلسلہ جاری رہاتووائی ڈی ای ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کاسلسلہ جاری رکھے گی انہوں نے مطالبہ

کیاکہ لیڈی ڈاکٹرزکے لئے الگ روم دیاجائے، ایمرجنسی کے سامنے ڈاکٹرزکے لیے الگ کنٹین دی جائے، رات 12بجے کے بعدآؤٹ سائیڈرزکو ہسپتال کی حدودمیں داخل نہ ہونے دیاجائے ینگ میل وفی میل ڈاکٹرزشدیدنعرہ بازی کرتے رہے۔

اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرغلام ربانی نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام میل وفی میل ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف ودیگرکی سکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے تمام تراقدامات اٹھائے جارہے ہیں کسی کوہسپتال کے اندرہسپتال کی حدودمیں غنڈہ گردی یانقص امن پیداکرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اورتمام ڈاکٹرزاورفی میل ڈاکٹرز واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جوکہ دوپروفیسرزاورایک پرنسپل میڈیکل آفیسرپرمشتمل ہے جوکہ 24گھنٹے میں اس واقعہ کی رپورٹ پیش کرے گی ایف آئی آردرج کرادی گئی ہے، جبکہ ہسپتال انتطامیہ کی جانب سے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اورڈائریکٹرایمرجنسی کوفوری طورپرمعطل کردیاگیا۔ رات کی ڈیوٹی سرانجام دینے والے میل وفی میل ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ۔

شیخ زید لیڈی ڈاکٹر ریپ کیس: پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کر دیا گیا

لیڈی ڈاکٹر، نائٹ ڈیوٹی اور ریپ

شیخ زید اسپتال میں نائٹ ڈیوٹی والی لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments