سعودی عرب پاکستان کو 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند، ذرائع


اسلام آباد: سعودی عرب پاکستان کو 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگیا یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملے گی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے 15 ارب ڈالر کے پیکیج کی خواہش کا اظہار کیا جس کے جواب میں سعودی حکومت 10 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہوگئی ہے، یہ رقم اقتصادی منصوبوں کی صورت میں پاکستان کو ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل سٹی بھی تعمیر کرے گا یہ آئل سٹی گوادر میں سی پیک منصوبے کا حصہ ہوگا اس سے قبل آئل سٹی چین کو بنانا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وفد نے بھارتی شر انگیزیوں کے بارے میں بھی سعودی عرب کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، سعودی عرب تیسرے شراکت دار کے طور پر سی پیک میں شامل ہوگا، سعودی عرب کے اقتصادی پارٹنر بننے سے بڑی سرمایہ کاری اس منصوبے سے پاکستان میں آئے گی۔
بشکریہ ایکسپریس۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).