کیا فون کی سکرین خود بخود ٹھیک ہو سکتی ہے؟


سامسنگ گیلیکسی ایس نائن

سامسنگ گیلیکسی ایس نائن

جس طرح ہمارے زخم خود بخود بھر جاتے ہیں، کیا اسی طرح موبائل فون نہیں کر سکتے؟ سوچیے اگر فون کی سکرین بھی اسی طرح خود بخود ٹھیک ہو جائے تو؟

اس برس جنوری میں سام سنگ نے ٹیکنالوجی کا ایک ایسا نمونہ پیٹینٹ کروایا ہے جس میں خود کی مرمت کرنے کی خوبیاں ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سام سنگ سنہ 2019 میں بازار میں آنے والے سمارٹ فون ایس ٹین میں یہ خوبی متعارف کروائے گا۔ اس کی مدد سے فون پر لگنے والی خراشیں وہ خود ہی ٹھیک کر لے گا۔

یہ بھی پڑھیے

’سب سے سستا‘ سمارٹ فون متعارف کروانے والا تاجر گرفتار

کیا سام سنگ ’فولڈنگ‘ سمارٹ فون متعارف کروانے لگا ہے؟

تاہم پیٹینٹ اس بات کی گارنٹی قطعی نہیں ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے لیس اشیا بازار میں ضرور آئیں گی۔ لیکن اس پیٹینٹ پر ان تمام سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کی نظر ہے جو مدت سے ایسے آلات کے انتظار میں ہیں جو خود کو توڑ پھوڑ سے محفوظ رکھ سکیں۔

سامسنگ

قیاس آرائیاں کی جا رہی یں کہ سامسنگ کے اگلے سمارٹ فون میں خود بہ خود مرمت کی خوبیاں شامل ہوں گی

لیکن کوئی بے جان چیز خود اپنی مرمت کیسے کر سکتی ہے؟ اور کیا فونز اور ٹیکنالوجی کی دیگر اشیا میں ہم مستقبل قریب میں یہ خوبیاں دیکھ سکیں گے؟

یہ بھی پڑھیے

گیلیکسی ایس 8 کی آئی سکیورٹی کو دھوکہ دینا ممکن

بلو ٹوتھ آن رکھا تو معلومات چوری ہو سکتی ہیں

لیکن عام طور مصنوعات سے متعلق ریسرچ اتنی تیزی سے انجام تک نہیں پہنچتی جتنا ہمیں خبریں پڑھ کر لگتا ہے۔

مثال کے طور پر گذشتہ برس خود اپنی مرمت کرنے والا پولیمر سامنے آیا۔ اس پولیمر کے بارے میں اتفاقیہ ہی پتا چلا کہ یہ چھوٹی موٹی دراڑوں کو خود ہی بھر سکتا ہے۔ اس کی وجہ پولیمر میں موجود تھایویوریا ہے۔

ٹوکیو یونیورسٹی میں پولیمر پر تحقیق

Takuzo Aida
ریسرچر تاکوزو آئڈا کی ٹیم خود کی مرمت کرنے کی صلاحیت والے پولیمر پر تحقیق کر رہے ہیں

اس میں ہائیڈروجن کے ایٹم موجود ہوتے ہیں جو دبانے پر ایک دوسرے کے ساتھ پیچ دار طریقے سے جڑ جاتے ہیں۔

اس کے بعد اس پولیمر کے سمارٹ فون کی سکرین میں استعمال ہونے کے بارے میں میڈیا میں خوب ہی لکھا گیا۔ لیکن اس تحقیق میں شامل ٹوکیو یونیورسٹی کے پروفیسر تاکوزو آئڈا نے بتایا کہ یہ پولیمر فون کی سکرین کے لیے معقول نہیں ہے۔ کیوں کہ یہ بھاگ دوڑ سے بھری زندگی کے دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتا۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے تیار ہونے والے آلات کو گھر کے اندر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہیکنگ کے ذریعے تاوان کے بڑھتے واقعات، ماہرین کا انتباہ

دنیا کی 9 ناکام ترین مصنوعات

اسی طرح کیلیورنیا یونیورسٹی میں تیار کیا جانے والا ایک اور پولیمر بھی سمارٹ فون کی سکرین کے لیے مستقبل میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

پروفیسر تاکوزو آئڈا

Takuzo Aida
پروفیسر تاکوزو آئڈا

اپنی مرمت آپ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی سکرین ممکن تو ہے لیکن مستقبل قریب میں ایسا ہو سکے گا، یہ ابھی کہنا جلد بازی ہوگی۔ تاہم یہ ممکن ہے کہ مستقبل میں آنے والے سمارٹ فون اپنے اندر کے سرکٹ کی مدد سے اندرونی خامیوں کو دور کر سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32509 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp