زندہ مریضوں کو دفن کر کے علاج کرنے والا ماہر نفسیات گرفتار


اس آدمی کو زندہ کیوں دفن کیا جارہا ہے؟ اصل وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

 

علم نفسیات کے ماہرین ذہنی امراض میں مبتلا افرا دکے علاج کے لئے کئی طرح کی تھیراپی کرتے ہیں مگر آپ نے کبھی تابوت تھیراپی کے بارے میں نہیں سنا ہوگا۔ جی ہاں، تابوت جسے مُردوں کو دفن کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، یوکرین میں ایک شخص اسے نفسیاتی مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ اور اس نام نہاد ماہر نفسیات کو پولیس نے پکڑ لیا ہے کیونکہ وہ اپنے مریضوں کو صرف تابوت میں نہیں ڈالتا تھا بلکہ انہیں قبر میں دفن بھی کر دیتا تھا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ خوفناک تھیراپی خود ساختہ ماہر نفسیات آندرے زیلویترو کی اپنی ایجاد ہے اور وہ ایک عرصے سے اسے استعمال کر رہا ہے۔وہ تابوت کے ساتھ ایک پائپ لگایا تھا جس کے ذریعے اندر موجود شخص سانس لے سکتا تھا۔پھر اس تابوت کو قبر کھود کر اس کے اندر ڈالا جاتا ہے اور اوپر مٹی بھی ڈال دی جاتی ہے، بالکل حقیقی تدفین کی طرح۔ تھیراپی سیشن تقریباً دو گھنٹے پر مشتمل ہوتا تھا، یعنی دو گھنٹے کے لئے مریض مردے کی طرح زیر زمین دفن رہتا تھا۔

آندرے یہ تھیراپی دنیا کی نظروں سے چھپ کر شمالی علاقے کے ایک جنگل میں کرتا تھا۔ اتفاقاً اس جانب جا نکلنے والے ایک شخص نے جگہ جگہ کھدی ہوئی قبریں دیکھیں اور ان کے قریب درجن بھرتابوت بھی پڑے تھے۔ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور جب تحقیقات ہوئیں تو پتہ چلا کہ آندرے اس جگہ اپنے مریضوں کو لا کر اُن کی تابوت تھیراپی کرتا تھا۔

دوسری جانب آندرے کا کہنا تھا کہ ”اس تھیراپی کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ زندہ ہونے کا مطلب کیا ہے اور زندگی اور موت میں فرق کیا ہے، یہ آپ کو ایک نیا انسان بنادیتی ہے۔ اس تھیراپی سے آج تک کوئی زخمی نہیں ہوا، کسی کو نقصان نہیں پہنچا، بلکہ لوگوں کو فائدہ ہی ہوا ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).