نواز شریف کی رہائی کا تیسرا روز: جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس آج ہو گا


جاتی اُمرا اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کا تیسرا روز ہے۔ آج جاتی امراء میں سیاسی و قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

جاتی امرا میں مشاورتی ملاقاتوں میں آئندہ حکمت عملی اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے، عدالتی کیسز کے متعلق قانونی مشاورت ہو گی، پارٹی رہنماؤں سے ضمنی الیکشن اور عام انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جاتی امرا میں رہائی کے بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی، میاں شریف نے بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبروں پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

رہائی کے بعد ابھی تک سیاسی منظر نامے پر شریف فیملی کی طرف سے خاموشی ہے تاہم پارٹی کارکنوں اور رہنماوں کو آئندہ لائحہ عمل کے لئے قیادت کی ہدایات کا انتظار ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).