نوعمر لڑکوں کے چہرے پہ نکلنے والے دانے اور مردانہ صلاحیت کے ہارمون؛ دوا لینا کیوں خطرناک ہے؟


نوعمر لڑکوں کو بہت زیادہ دانے نکلتے ہیں کیونکہ ان کی مردانہ طاقت۔۔۔ بالآخر سائنسدانوں نے معمہ حل کردیا

ہمارا جسم مسلسل ہمارے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور ہمیں خبردار کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ جسمانی لحاظ سے ہم کن کیفیات سے گزر رہے ہیں۔ ہم عمر کے جس حصے میں بھی ہوں ہمارے جسم پر ظاہر ہونے والی علامات اندر جاری تبدیلیوں کی خبر دیتی رہتی ہیں۔ اوائل عمری میں یہ علامات اور کیفیات بڑی حد تک غیر معمولی ہوتی ہیں، جس کے باعث اکثر نوعمر افراد پریشانی میں مبتلاءرہتے ہیں، لیکن اُن بنیادی وجوہات کو نہیں سمجھتے جو ظاہری علامات و کیفیات کا سبب بنتی ہیں۔

ویب سائٹ Healthista کی ایک رپورٹ میں ماہرین غذائیات نے نوعمر لڑکوں کے لئے سخت پریشانی کا سبب بننے والے دانوں کے متعلق کچھ اہم باتوں کا انکشاف کیا ہے۔اکثر لڑکوں کو سن بلوغت کو پہنچنے کی عمر میں چہرے پر دانے نکلنے کا مسئلہ غیر معمولی طور پر درپیش رہتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیںکہ اس عمر میں جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی جسم میں بہت زیادہ افزائش ہوتی ہے جس کے نتیجے میں جلد پر دانے نکلتے ہیں۔

یہ ہارمون لڑکوںکے جسم کے مردانہ حصوں کی نشوونما اور انہیں مردانہ طاقت فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ نوعمر لڑکوں میں چونکہ اس ہارمون کی افزائش غیر معمولی طو رپر ہورہی ہوتی ہے تو اکثر انہیں دانے نکلنے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ اس مسئلے کی صورت میں بے جا ادویات کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، البتہ اگر یہ مسئلہ کسی غیر معمولی پریشانی کا سبب بن رہا ہو تو ضرور ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).