سانتا تکلا جشن، گھوڑوں کا میوزیم، پالتو مگرمچھ اور خواجہ سرا پردے کے پیچھے


گذشتہ ہفتے خبروں کی دنیا سے لی جانے والی بعض اہم تصاویر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

منشیات کی کھیتی کو تباہ کرتے ہوئے فوجی

DAVID GUZMAN/ EPA
میکسیکو کے چند فوجی ضبط شدہ منشیات کو نذر آتش کر کے دھویں سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے۔
آتش بازیوں کے درمیان رقص

Matthias Oesterle/ Shutterstock
یہاں سپین کے سٹگیس میں سانتا تکلا جشن کے دوران رقص کرنے والوں کے ایک گروہ کو آتش بازیوں کے درمیان رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک خواجہ سرا

Francis Mascarenhas/ Reuters
انڈیا کے شہر ممبئی میں خواجہ سراؤں کے لیے پیسے اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ایک خواجہ سرا پردے کے پیچھے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے۔
نیدرلینڈس کی ٹیم کوپمین

NIC BOTHMA/ EPA
جنوبی افریقہ میں رسہ کشی کی عالمی چیمپیئن شپ میں نیدرلینڈز کی ٹیم کوپمین کو مقابلہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس چیمپیئن شپ میں 20 ممالک کے تقریبا 1100 ایتھلیٹس مختلف زمروں میں شرکت کر رہے ہیں۔
شمالی کوریا کی ایک تقریب

PYONGYANG PRESS CORPS / EPA
شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے مے ڈے سٹیڈیم میں جنوبی کوریا کے صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان ملاقات کے موقعے پر منعقدہ رنگا رنگ تقریب کی ایک جھلک۔
فلپ جیلٹ اپنے مگرمچھ کے ساتھ

Stephane Mahe/ Reuters
67 سالہ فلپ جیلٹ فرانس میں نینٹس کے پاس اپنے گھر میں 400 سے زیادہ رینگنے والے جانوروں کے ساتھ رہتے ہیں۔ انھیں یہاں اپنے پالتو مگرمچھ کو کھلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بیلے رقص

Kirsty O’Connor/ PA
لندن کے سکیٹ پارک میں ایک بیلے ڈانسر سورج کی پہلی کرن کے ساتھ رقص کی مشق کرتے ہوئے۔
ماڈل میڈلن سٹوارٹ

Hannah McKay/ Reuters
لندن فیشن ویک میں ماڈل میڈلن سٹوارٹ کو کیٹ واک سے قبل میک اپ کو حتمی شکل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہیں۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp