وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے


nawaz sharifوزیراعظم نواز شریف آج لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہونا ہے تاہم اس سے قبل وزیراعظم آج ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر غور کیا جائے گا جب کہ بجٹ پر بات چیت کے بعد اس کی منظوری بھی اجلاس کے دوران ہی دی جائے گی۔
دوسری جانب سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ یا قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کے لئے وفاقی کابینہ کے کسی بھی رکن کو نامزد کرسکتے ہیں اور نامزد کردہ رکن آئین کی شق 48 کے تحت صدر امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعظم یا کابینہ کی سفارشات کے مطابق عمل کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments