میکسیکو کا صدر عمران خان کے نقش قدم پر


یہ میکسیکو کا صدر ہے۔ پچھلے سال انہوں نے ” نیامیکسیکو“ بنانے کی منشور پر عوام سے ووٹ مانگ لیے اور لوگوں نے دے بھی دیے۔ ان سے پہلے میکسیکو کا جوصدر تھا انہوں نے صدر مملکت کی سواری کے لئے 218 ملین ڈالرز سے ایک لوکس طیارہ خریداتھا۔ لیکن نومنتخب صدر لوپیز اوبراڈور ( جس نے پچھلے دسمبر کو صدر کے منصب کاحلف اٹھایا تھا ) کو ابھی تک میکسیکو کی ایوان صدر میں تلاش کے باوجود بھینسیں اور گاڑیاں نہیں ملی ہیں جسے وہ نیلام کرکے ملک کو اوپر اٹھائے۔

انہوں نے قوم کویہ بھی نہیں بتایا کہ ایوان صدر میں 534 ملازمین دن رات صدر کی کمرے کے سامنے دست بستہ کھڑے رہتے ہیں کہ مبادا صدر کو ایک کپ چاے، بسکٹ وغیرہ کی ضرورت پڑجاے۔ میکسیکو کا صدر غیر ملکی سربراہوں سے بھیک مانگنے کی غرض سے ہونے والی ملاقاتوں میں ٹھوڑی کو اس طرح بلند کرکے تصویریں بھی نہیں کھنچواتے جیسا کہ اس کی آنکھیں ناک کی نتھنوں میں نصب ہوں۔ میکسیکو کاصدر مسلسل اپنے عوام کو یہ بھی نہیں بتاتے کہ وہ عنقریب سابق حکمرانوں کی شاہ خرچیوں اور فضول خرچیوں کی رونگٹے کھڑی کردینے والی تفصیلات سامنے لائیں گے۔

بلکہ میکسیکو کے صدر نے سب سے پہلے افتخار چوہدری کے الفاظ مستعار لیتے ہوے اعلان کیا کہ ’ آسمان گرے یازمین پھٹے ’ وہ اپنا ہرسفر کمرشل پروازوں سے ہی کریں گے اور دوسرا یہ کہ ایوان صدر کی بھینسوں سے پہلے وہ 218 ملین ڈالر سے خریدی جانے والی سپیشل طیارے کو نیلام کردیں گے، اس اعلان پر عملدرآمد تو انہوں نے پہلے دن سے ہی شروع کردیاتھا لیکن کل یہ واقعہ ہوا کہ صدر صاحب ایک دوسرے شہر سے دارالحکومت جانے کے لئے عام مسافروں کے ساتھ جہاز میں بیٹھے ہوے تھے۔

لیکن جہاز کے لئے بارش کی وجہ سے اڑان بھرنا ممکن نہیں رہا اور صدر صاحب دوسرے مسافروں کی طرح تین گھنٹے تک تاخیر کی شکار ہونے والے فلایٹ کی اڑنے کا انتظار کرتے رہیں اس موقع پر صدر صاحب نے کہا کہ اپنے ملک کی غربت کودیکھ کر انہیں سپیشل جہاز سے سفر کرتے ہوے شرم محسوس ہوتی ہے۔

اب اس بدبخت کو کون بتائے کہ شرم محسوس کرنا کوئی لاعلاج بیماری تو نہیں ہے اس کے لئے بس صرف ایک وزیر اطلاعات رکھنا پڑتا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).