وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کی عیاد ت کے لیے لندن پہنچ گئے


shahbaz sharifوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورحمزہ شہباز لندن میں زیرعلاج وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، وہ منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کے بائی پاس کے موقع پر وہیں موجود رہیں گے، آپریشن کے بعد وہ وطن واپس آئیں گے۔
لندن روانگی سے قبل اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے اور نواز شریف عوام کی دعاﺅں سے جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے۔


Comments

FB Login Required - comments