ہم امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لئے تیار ہیں: آئی ایس پی آر


پاکستان نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان ’پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے‘ کے جواب میں کہا کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کےلئے تیار نہ ہو۔ ہم جنگ کےلئے تیار ہیں۔ ایسا وقت آیا یا کسی نے صبرکا امتحان لیا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ ہم کسی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کر سکتے خواہ وہ دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو۔ ہماری فوج کا کوڈ آف کنڈکٹ ہمیں ایسا کرنے سے روکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نےحالات کا رخ موڑنے کے لئے پاکستان دشمنی کا بیانیہ اپنایا ہے۔ بھارت ڈاک ٹکٹوں کا بہانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ دنیا میں بہت سے ملکوں سے ہماری بات چیت ہورہی ہے۔ حکومت پاکستان کی آج بھی آفر ہے اکہ ٓپ آئیں، ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں۔

ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کے لیے تیار ہے۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا، ہم نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی حکومت کو کرپشن کے الزامات پر تنقید کا سامنا ہے۔ وہاں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ ہم امن پسندی کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک چل رہی ہے۔ وہاں کشمیریوں کی تیسری نسل قربانیاں دے رہی ہے۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ایک سیاسی جدوجہد کا سامنا ہے۔

انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کہ ری الائنمنٹ ہو رہی ہے۔ بہت سے ملکوں سے ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ مفروضہ اب ختم ہو چکا کہ پاکستان پارٹ آف پرابلم ہے، پاکستان اب پارٹ آف دی سلوشن ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).