دنیا کا پہلا لچک دار موبائل فون تیار


\"phone\"دنیا کے پہلے لچکدار سمارٹ فون بنانے کی دوڑ ایک غیر معروف چینی کمپنی نے جیت لی ہے جس نے ایسا لچک دار فون متعارف کرایا ہے جسے موڑ کر کلائی پر بھی لپیٹا جا سکتا ہے۔
سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں اگلی اہم چیز مڑ جانے والے لچکدار سمارٹ فون تیار کرنا ہے۔ اس حوالے سے معروف کورین کمپنی سام سنگ بھی کام کر رہی ہے لیکن سام سنگ کے فون سے پہلے ہی ایک غیر معروف چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا لچکدار فون پیش کر دیا ہے۔ یہ فون ٹچ سکرین کا حامل مکمل سمارٹ فون ہے لیکن اس کے اندر اتنی لچک موجود ہے کہ اسے موڑ کر گھول گھمایا جا سکتا ہے۔
یہ فون اتنا گھوم سکتا ہے کہ اسے کلائی پر گھڑی کی طرح باندھا جا سکتا ہے۔ یہ چینی کمپنی اس سے قبل بھی کئی سمارٹ فون بنا چکی ہے اس لیے فون کے معیار پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ اس فون کی بناوٹ ایسی ہے کہ اس میں قدرے کم سائز کی لیکن طاقتور بیٹری شامل کی گئی ہے۔ چونکہ یہ اس حوالے سے پہلا فون ہے اس لیے اس کی قیمت کافی زیادہ ہے۔ ابھی یہ فون صرف 2 رنگوں بلیک اینڈ وائٹ میں 760 امریکی ڈالر کے عوض اس سال کے اختتام پر چین میں دستیاب ہو گا جب کہ مکمل رنگ دار فون 2018 میں پیش کیا جائے گا۔
صرف سام سنگ ہی نہیں بلکہ ایل جی اور ایپل بھی ایسا فون تیار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ کمپنیاں خمدار فون بنانے میں تو کامیابی حاصل کر چکی ہیں لیکن کسی نے چینی کمپنی کے فون جیسا لچکدار فون ابھی تک پیش نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments