بیوی کے موبائل سے اس کی سہیلی کی تصویریں چوری کرنیوالا پکڑا گیا؛ سخت ترین سزا


شوہر نے اپنی عرب بیوی کے موبائل فون پر ایسی چیز نکال لی کہ بیگم کو پتہ چلا تو فوری طلاق دے دی، ایسی کیا چیز تھی؟ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

 

 ہنستا بستا گھر اجڑ جائے تو انسان سوچتا ہے کہ یقیناً اس بڑے سانحے کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ہی ہو گی، مگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ کبھی کبھار کوئی ہوس کا مارا انسان بلاوجہ ایسی گھٹیا حرکت کر دیتا ہے کہ جس کا نتیجہ گھر ٹوٹنے جیسے سانحے کی صورت میں رونما ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارت سے سامنے آنے والی یہ خبر بھی ایک ایسی ہی مثال ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کے موبائل فون سے اُس کی سہیلی کی تصاویر چوری کر کے اپنا گھر برباد کر لیا ہے۔

عرب نیو زکے مطابق یہ معاملہ اس وقت قابو سے باہر ہو گیا جب ایک خاتون نے اپنی سہیلی کے خاوند کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کروا دی۔ درخواست گزار خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی تصاویر اس کی سہیلی کے موبائل فون پر موجود تھیں، جنہیں اُس کے شوہر نے چوری چھپنے نکال کر اپنے فون میں رکھا ہوا تھا۔

پولیس نے جب اس شخص نے تفتیش کی تو اس کے موبائل فون سے شکایت درج کروانے والی خاتون کی متعدد تصاویر برآمد ہوگئیں ۔ اس نے تسلیم کیا کہ وہ جرم کا مرتکب ہوا ہے اور یہ کہ اس نے رات کے وقت اپنی اہلیہ کے سو جانے کے بعد اُ سے کے فون سے اُس کی سہیلی کی تصاویر چُرائی تھیں۔

بدقسمت شخص کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی، اور ساتھ ہی بیوی نے بھی طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ایسے گھٹیا جرم کا ارتکاب کرنے والے سزا یافتہ شخص کے ساتھ اب وہ نہیں رہ سکتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).