فحش فلموں کی اداکارہ اور شیر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر


فحش فلموں کی اداکارہ نے شیر کے ساتھ ایسی قابل اعتراض تصاویر بنوالیں کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا کیونکہ۔۔۔

 

شہرت کے لیے سوشل میڈیا پر منفرد تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرناہر اداکارہ کا وطیرہ ہے جنہیں ان کے مداح پسند بھی کرتے ہیں،لیکن فحش فلموں کی ایک روسی اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ دی مرر کے مطابق کاٹیا سیمبوکا نامی 27سالہ اداکارہ نے انتہائی فحش لباس میں دو شیروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ایک ویڈیو بنائی اورانہیں اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا، جہاں اسے 1لاکھ 3ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ان تصاویر اور ویڈیو میں وہ بکنی پہنے ایک شیر کو پیار کر رہی ہوتی ہے۔

تاہم کاٹیا کا شیر کو پیار کرنا لوگوں کو پسند نہیں آیا جنہوں نے تصاویر پوسٹ ہوتے ہی اس پر شدید تنقید شروع کر دی۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن بھی میدان میں کود پڑے۔ ایک نے کوٹیا کی تصاویر کے نیچے کمنٹس میں لکھا کہ ”کیا ہی اچھا ہوتا اگر شیر اسے اور اس کے فوٹوگرافر کو کھا جاتا۔ شیروں کو تو اکیلا چھوڑ دو۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”شہرت کے لیے جانوروں کو استعمال کرنا بند کرو۔“ واضح رہے کہ کاٹیا سیمبوکا نے فحش فلموں کے ڈائریکٹر باب جیک سے شادی کر رکھی ہے جس کا اصل نام سرگئی میخائیلوف ہے۔ اس کی عمر 16سال تھی جب اس نے جیک سے شادی کی اور جیک نے ہی اسے سیمبوکا کا نام دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).