کراچی میں دھماکے سے چینی باشندے سمیت 3افراد زخمی


\"blast\"گلشن حدید میں گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لنک روڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک چینی باشندہ بھی شامل ہے۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کا گھیراو کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔