بہتر ہو گا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے الفاظ پر غور کریں: ایمان مزاری


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے گزشتہ روز دئیے گئے بیان پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب  نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنر ل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے۔ جس پر ایمان زینب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ بہتر ہو گا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے الفاظ پر غور کریں ، ہم سب پاکستانی فوج کی سیاست میں مداخلت سے بخوبی آگاہ ہیں ،ہماری سول لیڈر شپ بھارتی بوگس دھمکیوں کا جواب دیں، ہمیں ضرورت نہیں ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بیان جاری کریں، جو کہ وہ ہمیشہ کرتے ہیں ، یہ افسوس ناک ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).