سرکار بنام نواز شریف وغیرہ ۔ ۔ ۔


اس افسوسناک اور شرمناک کتھا پر نظر ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ بیس کروڑ انسانوں کی اس بستی میں سب سے بڑا ”سیاہ کار ‘‘وہی ہے۔ آج تک کسی کچہری، کسی عدالت میں کسی شخص کے نام کی اتنی پکار نہیں پڑی جتنی ”سرکا ر بنام نواز شریف۔ ‘‘کی پڑچکی ہے۔ اور اب بھی تقریباً ہر روز پڑتی ہے۔ بڑے سے بڑے جرم کا مرتکب کوئی ایسا شخص نہیں جسے اپنی بیٹی اور داماد سمیت ایک ہی وقت میں حوالہ زنداں کر دیا گیا ہو۔ ستر بر س میں ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی کہ اپنی بیٹی کو آٹھ سالہ اور اپنی گیارہ سالہ قید بامشقت کے باوجود، آخری سانسیں لیتی بیوی کو چھوڑ کر، کوئی ”مجرم ‘‘قید کاٹنے وطن آگیا ہو۔ ملک میں ناجانے کس کس پر، کس کس نو ع کے نیب ریفرنس دائر ہیں۔ کسی ایک کی بھی روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہیں ہورہی۔ کسی ایک ریفرنس کی نگرانی سپریم کورٹ نہیں کر رہی۔ آج تک کسی عدالت نے کوئی ایسا فیصلہ نہیں سنایا جس میں”شک ‘‘کا فائدہ، ملزم کے بجائے استغاثہ کو دیا گیا ہو۔

وہ ہرروز سوالوں کی بوسیدہ گھٹڑی کھولتا ہے۔ ایک ایک کرکے سارے سوال اُس کے ہونٹوں پہ آتے ہیں۔ وہ پکارتا ہے لیکن اس جادو نگری کے ”حمام بادگرد ‘‘ میں اس کی آواز ایک بے معنی سی گونج بن کی تحلیل ہو جاتی ہے۔ اور پھر ایک پکار بلند ہوتی ہے۔
” سرکار بنام نواز شریف۔ ! ‘‘
(جاری ہے )

https://twitter.com/IrfanSiddiqui__/status/1044201178698059778


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2