ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی کم جونگ اُن سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں


US President Donald Trump (right) with South Korean President Moon Jae-in in New York, 24 September

محض ایک برس قبل شمالی کوریا اور امریکہ جوہری جنگ کی باتیں کر رہے تھے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توقع ہے کہ وہ جلد ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے دوبارہ ملاقات کریں گے کیونکہ اب دونوں ممالک میں پہلے جیسے دوریاں نہیں رہیں۔

’نیویارک میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’اس معاملے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات ایک لحاظ سے کافیے اچھے ہوگئے ہیں جو کہ غیر معمولی ہے۔‘

اسی بارے میں

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بہت ہوشیار ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

’ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے ملاقات کے خطرات جانتے ہیں‘

سنگاپور میں ’ہاتھ ملانے‘ کے یاد گار لمحات

محض ایک برس قبل شمالی کوریا اور امریکہ جوہری جنگ کی باتیں کر رہے تھے لیکن جون مںی دصر ڈمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ تاریخی ملاقات کی۔

اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’وزیرِ خارجہ مائک پومیو مستقبل قریب میں آئندہ کی ملاقات کا انتظام کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے لیے مقام کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے رہنما مون جائے ان نے حال ہی میں پیانگ یانگ کا تین روزہ دورہ کیا۔ ایک گذشتہ ایک دہائی میں جنوبی کوریا کے کسی رہنما کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ تھا۔

Kim Jong-un and Moon Jae-in

AFP/Getty
جنوبی کوریا کے رہنما مون جائے ان نے حال ہی میں پیانگ یانگ کا تین روزہ دورہ کیا

سیول واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان جوہری ہتھیاروں کی تلفی جلد از جلد چاہتے ہیں اور ملک کی معاشی ترقی پر دھیان دینا چاہتے ہیں۔

کم جونگ ان نے امید ظاپر کی کہ مائیک پومیو جلد ہی شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے ساتھ کم جونگ ان کے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان نئے تعلقات بنانے کا عہد کیا گیا اور خطے میں دیر پا امن قیام کے لیے جلد جوہری ہتھیاروں کی تلفی پر کام شروع کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp