فواد چوہدری کی “نظریاتی سیاست” سوشل میڈیا پر طنزیہ حملوں کی زد میں


وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ دورہ سعودی عرب کے لئے جانے والے وفد میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل تھے۔ فواد چوہدری بار بار اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں اور یکے بعد بعد آنے والی حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔ اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر ان کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے زبردست طنزیہ حملے کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری شجاعت چوہدری کی پارٹی مسلم لیگ ق، پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل رہ چکے ہیں تاہم اب وہ تحریک انصاف میں ہیں اور وزیر اطلاعات ہیں۔ ان کے اس سیاسی سفر کو مد نظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا کے ایک صارف نے فواد چوہدری کے ساتھ شاہ سلمان کی تصویر لگائی گئی ہے اور لکھا ہے کہ ”شاہ سلمان کی نظر جب فواد چوہدری پر پڑی تو چونک کر بولے کہ ” یہ بندہ تو پہلے مشرف اور پھر زرداری کے ساتھ بھی آیا تھا ۔“

اس پر ایک خاتون نے اسی طنز کو آگے بڑھاتے ہوئے لکھا کہ شاہ سلمان کی نظر جب فواد چوہدری پر پڑی تو وہ چونک کر بولے ، “یہ صاحب تو مشرف اور زرداری کے ساتھ بھی یہاں آ چکے ہیں۔ اور اب عمران خان کے ہمراہ بھی آ گئے ہیں۔ کہیں یہ عمرے کے بعد بال کاٹنے والا سرکاری نائی تو نہیں ہے۔“

ایک اور شہری نے شاہ سلمان کی تصویر کے ساتھ فواد چوہدری کا چہرہ جوڑ کر لکھا ہے کہ فواد چوہدری کو دیکھ کر شاہ سلیمان کے کے منہ سے نکلا کہ یہ تربوز تو میں نے پرویز مشرف اور آصف زرداری کے ہمراہ بھی دیکھ رکھا ہے۔ اس پر عمران خان کہتے ہیں کہ “ایسے میوے غیر سیاسی ہوتے ہیں”۔

فواد چوہدری اپنے سیاسی کیریر کا آغاز الیکشن 2002 میں پنجاب اسمبلی کی سیٹ پی پی 25 جہلم سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ کر کیا تاہم انہیں صرف 161 ووٹ مل سکے تھے اور ان کے حریف ق لیگ کے امیدوار چوہدری تسنیم ناصر کامیا ب ہوئے۔  اس کے بعد فواد چوہدری ملسلم لیگ (ق) مین چلے گئے۔ 2008 کے انتخابات کے بعد فواد چوہدری نے پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ تاہم 2012 میں فواد چوہدری آل پاکستان مسلم لیگ کے میڈیا کواڈی نیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اپریل 2012 میں انہیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مشیر مقرر کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد راجہ پرویز اشرف نے وزارت عظمیٰ سنبھالی تو فواد چوہدری ان کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور تعینات ہوئے اور انہوں نے 2013 مارچ تک اپنے فرائض انجام دیئے۔ اس کے بعد فواد چوہدری پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں چلے گئے اور اب وفاقی وزیر اطلاعات ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).