مکہ اور مدینے کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا آغاز


A high-speed Haramain Express train stops at King Abdullah Economic City near Jeddah, Saudi Arabia (18 September 2018)

اس ریل لائن کے مکہ، مدینے اور جدہ میں کل پانچ سٹیشنز ہوں گے

شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینے کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔

جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینے کو جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد مسلمان حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس ٹرین کا کمرشل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔

دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ 12 تک بڑھا دی جائی گی۔

سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا ’دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے ریاست کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔‘

Saudis sit inside a new high-speed Haramain Express train in Jeddah, Saudi Arabia (18 September 2018)

ہر ٹرین میں 417 مسافروں کی گنجائش ہوگی

حج اور عمرے کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔

مکہ کا ریلوی سٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔

یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی اور اس میں سعودی، فرانسیسی ، چینی اور سپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔ یہ منصوبہ چھ سال میں مکمل ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp