22سالہ نوجوان حاملہ لڑکی نے اپنے شوہر کی زبان چبا ڈالی


22سالہ نوجوان حاملہ لڑکی نے اپنے شوہر کی زبان چبا ڈالی کیونکہ۔۔۔ وجہ جان کر مردوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

گھریلو جھگڑوں میں اکثر خواتین شوہر کے ہاتھوں پٹنے کے بعد اسے اپنامقدر جان کر چپ ہو رہتی ہیں اور صبر شکر کر کے زندگی کو واپس اس کی ڈگر پر لانے کی کوشش کرنے لگتی ہیں۔ اس بھارتی خاتون کو بھی شوہر نے پیٹا تو شاید یہی سوچ رہا ہو گا کہ وہ اس بات کو بھول جائے گی، اور بظاہر لگ بھی یہی رہا تھا، مگر جلد ایک دردناک انکشاف ہونے والا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دلی کے علاقے رانہولا سے تعلق رکھنے والی نوجوان حاملہ لڑکی نے اپنے 22 سالہ خاوند کی زبان کاٹ کھائی ہے ۔ گزشتہ دن ان کے درمیاں لڑائی ہوئی تھی، پھر صلح ہو گئی، اور جب وہ بوس و کنار کرنے لگے تو یہ واقعہ پیش آ گیا۔

اس جوڑے کے جاننے والوں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے درمیان اکثر و بیشتر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ تازہ ترین لڑائی کے بعد ان میں صلح ہوگئی تھی لیکن جب وہ اگلی بار بوس و کنار کرنے لگے تو لڑکی نے شوہر کی زبان دانتوں میں دبا لی اور ایسے زور سے کاٹا کہ زبان کا تقریباً نصف حصہ کاٹ ڈالا۔

متاثرہ شخص کا آپریشن کیا گیا ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ وہ دوبارہ کبھی بولنے کے قابل ہوسکے گا۔ لڑکی جوکہ اس وقت سات ماہ کی حاملہ ہے اپنے شوہر کی زبان کاٹنے کے بعد قانونی کاروائی کا سامنا کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).