عمران خان اور طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری جاری


imran qadriانسداد دہشت گردی عدالت نے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق مقدمے میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے 2014 میں دھرنے کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنزعصمت جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے متعلق تھانے کے ڈی ایس پی کو حکم دیا کہ وہ خود ان وارنٹ کی تعمیل کریں۔
واضح رہے کہ عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری سمیت دونوں جماعتوں کے سیکڑوں رہنماو¿ں اورکارکنوں پردفعہ 144 کی خلاف اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments