عمران حکومت کا ایک اور یو ٹرن: ریڈیوپاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس


حکومت نے ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریڈیوپاکستان کی عمارت لیز پر دینے کے خلاف ریڈیو پاکستان کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات چاہتے ہیں کہ ریڈیو پاکستان کو مزید بہتر بنایا جائے اور فواد چودھری نے ریڈیو پاکستان کی مزید بہتری کے لئے تجاویز مانگی ہیں اور ریڈیو پاکستان کی زمین کو لیز پر دینے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو ادارے سے نکالا نہیں جا رہا اور نہ پرائیوٹائز کیا جا رہا ہے جبکہ ریڈیو پاکستان کو بیچنے کا تاثر دینا بھی غلط ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت نے 19 ستمبر کو ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کا اعلان کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).