سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس: طاہر القادری کی درخواست مسترد، نوازشریف اور شہبازشریف سمیت مسلم لیگی قیادت بری


لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور سابق وزراء کی طلبی سے متعلق عوامی تحریک کی درخواست خارج کر دی اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے نوازشریف، شہبازشریف اور سابق وزرا کی طلبی سے متعلق عوامی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ کرنا تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف، شہبازشریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، خواجہ آصف، توقیر شاہ، اعظم سلمان اور دیگر کو بے قصور قرار دیتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).