وزیراعظم کے دل کی کامیاب سرجری ہو گئی


heart sruguryوفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مقامی ہسپتال میں دل کی کامیاب سرجری ہوگئی۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاو¿ں سے وزیراعظم کے دل کی کامیاب سرجری ہوئی اور کم و بیش 2 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کریں۔ لندن کے مقامی ہسپتال میں وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری کے موقع پران کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد ہسپتال میں موجود ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے ہسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن کی تیاریاں مکمل کیں جب کہ وزیراعظم نے آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اورانہیں اپنی طبیعت سے متعلق بتایا جب پر ان کی والدہ نے بیٹے کے کامیاب آپریشن کے لئے دعائیں دیں۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیراعظم نواز شریف کی شریانوں کی پیوند کاری مکمل کرلی گئی اور آپریشن مکمل کرنے میں مزید کچھ وقت لگے گا۔


Comments

FB Login Required - comments