ازدواجی فرائض ادا نہ کر سکنے پہ بیوی کی طلاق کے بعد اس شخص کی حالت کیا ہو گئی؟


184 کلو وزنی آدمی نے طلاق کے بعد اپنی سابقہ بیوی سے بہترین انتقام لے لیا، ایسا کام کردیا کہ دیکھ کر ہر مرد خوش ہوجائے گا

 

موٹاپے کے شکار اکثر لوگوں کی کہانی محض ایک دکھ بھری داستان ہوتی ہے مگر اس امریکی شہری کی کہانی تو ہمت و حوصلے کی شاندار داستان ہے۔ کبھی یہ صاحب 184 کلوگرام کے تھے مگر اب محض 84 کلو کے ہیں، اب اس سے بڑھ کر کامیابی کیا ہو سکتی ہے۔

دی مرر کے مطابق سٹیفن رنگو کا وزن اتنا زیادہ ہو گیا تھا کہ وہ ازدواجی فرائض ادا کرنے کے قابل بھی نہ رہا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس کی اہلیہ اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ دراصل وہ اپنے موٹاپے پر قابو پانے کے قابل ہی نہیں تھا۔ وہ ایک وقت کے کھانے میں دو بڑے بگ میک برگر کھاتا تھا، ڈھیروں آلو کے چپس کھاتا تھا، کولاڈرنک کی دو بڑی بوتلیں پیتا تھا، درجنو ں چکن نگٹس بھی کھاتا تھا۔ اور رات کے کھانے میں بڑے سائز کا پیزا ضرور کھاتا تھا۔

اگرچہ موٹاپے کے باعث سٹیفن کو بے پناہ مسائل کا سامنا تھا لیکن جب اس کی اہلیہ اسے چھوڑ کر چلی گئی تو یہ سب سے زیادہ تکلیف کی بات ثابت ہوئی۔ ریاست ٹینسی سے تعلق رکھنے والے سٹیفن نے اس موقع پر فیصلہ کیا کہ وہ اپنا وزن کم کرے گا، چاہے اس کے لئے جو بھی کرنا پڑے۔

سٹیفن نے سب سے پہلے اپنی فاسٹ فوڈ کی عادت سے چھٹکارا پانے کی کوشش شروع کی۔ بازاری کھانوں خصوصاً پیزے اور تلی ہوئی اشیاءسے مکمل پرہیز کے بعد جلد ہی انہیں اچھے نتائج ملنا شروع ہوگئے تھے۔ انہوں نے گھر میں تیار کی گئی سادہ اور صحت بخش غذا کا استعمال شروع کردیا۔ خاص طور پر وہ سبزیوں اور پھلوں پر توجہ رکھتے تھے اور بریڈ، چاول جیسی غذاﺅں سے بڑی حد تک پرہیز کرتے تھے۔

سادہ غذا کے ساتھ انہوں نے ورزش بھی باقاعدگی سے شروع کردی اور آہستہ آہستہ ورزش کے وقت اور شدت میں اضافہ کرتے چلے گئے۔ انہوں نے جم میں جاکر سخت مشقت کا آغاز 2016ءمیں کیا اور دو سال بعد وہ کیسے دکھائی دیتے ہیں، یہ آپ ان کی تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ اب کوئی انہیں موٹا کہہ سکتا ہے؟ وہ تو انتہائی شاندار جسم والے باڈی بلڈر نظر آتے ہیں۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران سٹیفن بغیر چھٹی کے ہر روز سخت ورزش کرتے رہے ہیں۔ کبھی ان کی کمر کا سائز 60 انچ ہوتا تھا لیکن اب یہ صرف 32 انچ ہے۔ سٹیفن نے موٹاپے سے نجات اور باڈی بلڈر جیسا جسم حاصل کرنے کے اپنے تمام سفر کی ویڈیوز اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی ہیں، جنہیں کوئی بھی دیکھ سکتا ہے اور ان کی لگن اور ثابت قدمی سے سبق حاصل کر سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).