گھوڑے کی ننگی پیٹھ پہ کپڑوں کے بغیر بیٹھ کے برطانوی خاتون کون سا فلاحی کام کرنے نکلیں؟


خاتون برہنہ حالت میں گھوڑے پر بیٹھ کر سڑک پر آگئی، لیکن یہ کام کیوں کیا؟ جان کر شاید آپ کو بھی اس حرکت پر غصہ نہ آئے

 

فلاحی کاموں کے لئے چندہ جمع کرنا بہت اچھی بات ہے، کون ہے جو اس بات سے اختلاف کرے گا، مگر گھوڑے کی ننگی پیٹھ پر ننگے بیٹھ کر چندہ جمع کرنا، بھلایہ کیا طریقہ ہوا؟ یہ برطانوی خاتون کچھ ایسا ہی کام کر رہی ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران و پریشان ہے۔ لوگوں نے چندہ تو دیا مگر اس انوکھے منظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، جو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہیں۔

دی مرر کے مطابق جو کیلی نامی خاتون کو سمر سیٹ ٹاﺅن کے علاقے ریڈ سٹارک میں مکمل طور پر برہنہ حالت میں گھڑ سواری کرتے ہوئے دیکھاگیا۔ جو کیلی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے نام پر قائم کیے گئے خیراتی ادارے کے لیے چندہ اکٹھا کر رہی تھی۔ اس کا بھائی کچھ عرصہ قبل پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث انتقال کر گیا تھا۔

جوکیلی کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ چندہ مہم کے بعد اپنے بال بھی کٹوادیں گی اور یہ بال ’لٹل پرنسس ٹرسٹ‘ کو بطور عطیہ دیں گی۔ یہ ٹرسٹ کینسر سے متاثرہ بچوں کیلئے حقیقی بالوں سے وگ بناتا ہے تاکہ کیموتھراپی کے باعث ضائع ہونے والے بالوں کی جگہ یہ وگ لگائی جا سکے۔ جو کیلی کا کہنا ہے کہ اپنے بھائی کی کینسر سے وفات کے بعد وہ اُس کے نام پر قائم کئے گئے ’میکملن کینسر سپورٹ سینٹر‘ کیلئے چندہ جمع کر رہی ہیں اور جب تک ان کیلئے ممکن ہے وہ اس کام کو جاری رکھیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).