ڈولفن فورس کے اہلکار نے موٹر سائیکل سوار لڑکی کا ہاتھ کیوں پکڑا؟
پولیس کا کام ہے مدد آپ کی ، یہ اعلان توآپ نے سن ہی رکھا ہوگا لیکن اس کا عملی مظاہرہ ڈولفن فورس نے کردکھایا۔
تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس کے دو اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ مغل پورہ کے علاقے میں سڑک پر دو خواتین کی موٹرسائیکل میں کوئی خرابی آگئی اور وہ ازخود چلنے کے قابل نہ رہی ، جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار وں نے انہیں یوں پریشانی میں چھوڑ دینے کی بجائے مدد کی ٹھانی اور خاتون ڈرائیور کا ہاتھ پکڑا اور کھینچ کر منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے۔
سڑک پر چلتے ہوئے کسی نے ڈولفن اہلکار وں کی ویڈیو بنالی جس میں دونوں موٹرسائیکلیں منزل کی طرف رواں دواں ہیں اور ڈولفن فورس کے اہلکارکو خاتون کا ہاتھ پکڑے دیکھاجاسکتاہے ۔ ویڈیو دیکھئے
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).