بوجھو تو جانیں


اس تصویر میں دولہے کے ساتھ کھڑے یہ دو نوجوان آج کے کون سے دو سب سے بڑے سیاستدان ہیں؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

 

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رائے عزیز اللہ خان آج اپنی شادی کی چالیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے اپنی شادی کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہر کسی کو حیران اور پریشان کر کے رکھ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائے عزیز اللہ خان نے جو تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی یہ ان کی شادی کی ہیں اور یہ بارات کے موقع پر بنائی گئیں کیونکہ انہوں نے گلے میں انتہائی خوبصورت ہار پہن رکھاہے جو کہ کچھ عرصہ قبل تک دولہے پہنا کرتے تھے لیکن شائد اب اس روایت کو لوگ بھول گئے ہیں ۔ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دولہا کے ساتھ دو نوجوان بھی کھڑے ہیں جن میں سفید رنگ والے پرویز خٹک ہیں جو کہ موجودہ وزیر دفاع ہیں جبکہ اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کے فرائض انجام دے چکے ہیں ۔

ان کے ساتھ کھڑے نوجوان کو اب پہنچاننا تو کافی مشکل ہو گا کیونکہ یہ سانولے رنگ والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ نوازشریف کے ایک لمبے عرصہ تک سب سے زیادہ قریب رہنے والی شخصیت چوہدری نثار ہیں جو کہ گزشتہ دور حکومت میں وزیر داخلہ رہے ہیں لیکن آج کل ان کی ذرا ن لیگ سے ناراضگی چل رہی ہے اور وہ عام انتخابات میں شکست کے بعد منظر نامے سے بھی غائب ہیں ۔

چوہدری نثار اس کا پہلے بھی کئی بار ذکر کر چکے ہیں کہ پرویز خٹک ان کے پرانے دوست بھی ہیں اور ان کے ساتھ ایچ ای سن میں پڑھتے بھی رہے ہیں جبکہ تصویر سے یہ معلوم ہوتاہے کہ رائے عزیزاللہ خان بھی ان کے کلاس فیلو رہے ہوں گے ۔

رائے عزیز اللہ خان پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سمجھے جاتے ہیں اور عمران خان کے کافی اچھے اور قریبی دوست بھی ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).