عظیم محمد علی کی دلچسپ باتیں


\"ma7\"عظیم باکسر محمد علی باکسنگ رنگ میں اپنی مہارت اور پھرتی کے علاوہ فقرے بازی اور شاعرانہ انداز گفتگو کے لئے بھی مقبول تھے۔ وہ مد مقابل کو اپنے فقروں سے عاجز کردیتے۔ اس کے علاوہ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بھی وہ اکثر تیز طرار فقرے ادا کرتے۔ ان کے انتقال پر ان کے کہے ہوئے بعض مشہور فقرے یہاں اردو میں پیش کئے جا رہے ہیں جس سے ان کی ذہانت اور طبعی حس ظرافت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے:

1۔ میں اتنا پھرتیلا ہوں کہ گزشتہ رات میں نے اپنے ہوٹل کے کمرے کی لائٹ بند کی لیکن کمرے میں اندھیرا ہونے سے پہلے ہی میں اپنے بستر میں تھا۔

2۔ (فلائڈ پیٹرسن کے بارے میں) میں اسے اس بری طرح ماروں گا کہ اسے آئندہ ہیٹ سر پر پہننے کے لئے ’شو ہارن‘ کی ضرورت پڑے گی۔

3۔ (گولف کے بارے میں) میں اس کھیل کا ماہر ترین کھلاڑی ہوں لیکن میں نے ابھی یہ کھیلی نہیں ہے۔

4۔ اگر آپ مجھے شکست دینے کا خواب دیکھ لیں تو بہتر ہے جاگنے کے بعد خود سے معافی مانگ لیں ۔

5۔ دو چیزوں کو مارنا اور دیکھنا مشکل ہے۔ بھوت اور محمد علی۔

6۔ (جارج فورمین کے بارے میں) میں نے جارج فورمین کے سائے کو باکسنگ کرتے اور سائے کو جیتتے دیکھا ہے۔

7۔ کوئی ایسا آدمی موجود نہیں ہے جو مجھے شکست دے سکے۔ میں انتہائی پھرتیلا ہوں، سمارٹ ہوں ، خوبصورت ہوں۔ مجھے تو ڈاک کا ٹکٹ ہونا چاہئے تھا۔ تب ہی کوئی مجھے چاٹ سکتا تھا (شکست دے سکتا تھا)۔

8۔ حکومت کو اب اس گھر کو قومی یادگار بنا دینا چاہئے جہاں میں پیدا اور بڑا ہوا تھا۔

9۔ (جو فریزر کے بارے میں) فریزر اتنا بدصورت ہے کہ اسے اپنا چہرہ جانوروں کے بیورو کو عطیہ کردینا چاہئے۔

10۔ (سونی لسٹن کے بارے میں) سونی لسٹن کچھ بھی نہیں ہے۔ یہ بات نہیں کرسکتا۔ یہ لڑ نہیں سکتا۔ اسے بات کرنا سیکھنے کے لئے تربیت کی ضرورت ہے۔ اسے باکسنگ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اور اب کہ وہ میرا مقابلہ کرنا چاہتا ہے اس لئے اسے گرنے کا سبق سیکھنے کی بھی ضرورت ہے۔

11۔ میں عظیم ترین ہوں ۔ میں نے عظیم بننے سے پہلے ہی یہ بتا دیا تھا۔

12۔ میں گھر میں اچھا انسان ہوں۔ لیکن میں دنیا کو یہ بات بتانا نہیں چاہتا۔ کیوں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ منکسر مزاج لوگ زندگی میں بہت ترقی نہیں کرتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

سید مجاہد علی

(بشکریہ کاروان ناروے)

syed-mujahid-ali has 2750 posts and counting.See all posts by syed-mujahid-ali

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments