شوہر کو پرائی عورت کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتے پکڑ لینے والی خاتون کی خودکشی


’تم مجھے روک نہیں سکتی کیونکہ۔۔۔‘ چوکیدار کی بیوی نے اسے ایک اور لڑکی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا تو شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ خاتون نے خودکشی ہی کرلی

 

مغرب کی تقلید میں بھارت ایک قدم مزید آگے جا چکا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ بغیر شادی کے جنسی تعلق استوار کرنا کوئی جرم نہیں، اور اس فیصلے کے نتیجے میں IPC کی دفعہ 497 ختم ہو چکی ہے۔ ملک کی اعلٰی ترین عدالت نے فیصلہ تو کر دیا مگر بے حیائی کو قانونی قرار دینے کے نتائج بھی اب سامنے آنے لگے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چنائی شہر میں ایک نوجوان بھارتی خاتون نے خودکشی کر لی ہے، کیونکہ اس کا چوکیدار خاوند ناجائز تعلق استوار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو شرمسار ہونے کی بجائے کہنے لگا کہ اس میں کون سی غیر قانونی بات ہے۔ شوہر کی ڈھٹائی کو دیکھتے ہوئے خاتون بری طرح مایوس ہو گئی اور چند دن شدید صدمے کی کیفیت میں گزارنے کے بعد خودکشی کر کے دنیا سے ہی رخصت ہو گئی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی قانون کے مطابق شادی کے بغیر جنسی تعلق رکھنا جرم تھا جس کی سزا پانچ سال قید تھی۔ حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے انسانی حقوق کے نام پر فیصلہ دیا کہ یہ کوئی جرم نہیں، یعنی اب شہری بغیر شادی کے جو مرضی کرتے پھریں کم از کم قانون انہیں کچھ نہیں پوچھے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).