کراچی میں فراہمی و نکاسی آب
کراچی لگ بھگ دو کروڑ آ بادی کا شہر ہے۔ اس شہر کو غریب کی ماں بھی کہا اور سمجھا جاتا ہے۔ جہاں شہر کراچی میں ڈی ایچ اے، کلفٹن، نارتھ ناظم آباد جیسے پوش علاقے موجود ہیں، وہیں نیلم کالونی، لیاقت آباد، کورنگی جیسی آ بادیاں بھی اس ہی شہر کا حصہ ہیں۔
ہمارے پیارے ملک کو آ زاد ہوئے 74 برس کا عرصہ بیت چکا ہے، جو کہ کسی بھی ریاست کے بنیادی اسٹرکچر کو مکمل کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ لیکن شاید بد قسمتی یا پھر ملک کے اندرونی سیاسی اختلافات نے ایسا ممکن نہ ہو نے دیا اور آ ج بہت سا کام ہم سب کے سامنے نا مکمل حالت میں موجود ہے۔
شہر کے بڑے بڑے مسائل میں سے ایک صاف پانی کی فراہمی اور بعد ازاں اس کی نکاسی ہے۔ جسے کسی بھی دوسرے مسئلے کی مانند نظر انداز کیا جا رہا ہے اور کیا جاتا رہا ہے۔ حالانکہ اس سے نظر چرا نا مسئلے کا حل قطعاً نہیں۔
”کے 4“ منصوبہ جو کہ روانہ کی بنیاد پر شہر کراچی کو 650 ملین گیلن پانی فراہم کرے گا، 2019 کے وسط تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ یہاں سوال یہ ابھرتا ہے کہ کیا یہ منصوبہ کراچی کی پانی کی ضروریات کو پورا کر پائے گا تو ایسا بد قسمتی سے شاید ممکن نہ ہو سکے۔ البتہ اونٹ کے منہ میں زیرہ ضرور ثابت ہو گا۔
موجودیت صدر مملکت جناب عارف علوی صاحب الیکشن سے قبل سوشل میڈیا کے ذریعے سے یہ پیغام دے چکے ہیں کہ کراچی کی پانی کی ضروریات تقریباً 1200 ملین گیلن یومیہ ہیں۔ جسے ”کے 4“ منصوبہ پورا نہ کر پائے گا اور اس کے لیے ہمیں ایسے پلانٹس لگانے ہوں گے جو سمندری پانی کو قابل استعمال بنا سکیں۔ امید ہے اب عارف علوی صاحب اس مسئلے کو ضرور حل کریں گے اور کراچی کو اس مسئلے سے نکال باہر کریں گے۔
اس ہی طرح نکاسی آب بھی توجہ طلب مسئلہ ہے۔ جس کے لیے موجودہ اسٹرکچر کی مناسب دیکھ بھال اور صفائی کافی رہے اور ساتھ ہی ساتھ ہم دنیا کے کسی بھی بڑے شہر کو اپنے سامنے مثال کے طور پر رکھ کر ان مسائل سے نبردآزما ہو سکتے ہیں۔
- کراچی میں فراہمی و نکاسی آب - 03/10/2018
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).