دولہا کو واش روم بھیج کر دو دن کی دلہن فرار


شادی کے 2 روز بعد ہی دلہن کی شاپنگ، دولہا کو واش روم جانے کا کہا اور پھر وہیں ۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ مردوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

 

کہا جاتا ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں لیکن کچھ  جوڑیاں فراڈیوں کے گروہ بھی بنا دیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ایک بھارتی شہری کیساتھ ہوا جس کی بیوی شادی کے 2 دن بعد ہی شاپنگ کیلئے نکل پڑی، بازار پہنچ کر شوہر نامدار کو واش روم جانے کی ضرورت درپیش ہونے سے متعلق  آگاہ کیا اور واش روم جانے کی بجائے کسی پتلی گلی سے نکل کر غائب ہوگئی اور دولہا بے چارہ بازار چھانتا رہ گیا۔ ہرطرف سے ناکامی کے بعد دلہن اور اس کے گروہ کیخلاف پولیس سے رجوع کرلیا۔

تفصیل کے مطابق ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے رہنے والے شخص کی 24ستمبر کو شادی ہوئی اور 26ستمبر کو دلہن فرار ہوگئی۔ متاثرہ شوہر نے پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ شادیاں کرانے والے گروہ نے دلہن کو بھگانے میں کردار ادا کیا۔ سریش نےشادی کے عوض ایک خاتون کو 50 ہزار روپئے دیئے تھے۔اطلاع کے مطابق بلدھاڑہ تحصیل کے سمیلا گاؤں کا رہنے والا سریش کمار پہلی شادی ٹوٹ جانے کے بعد طویل عرصے سےتنہا رہ رہا تھا۔اس کی بہن سنیتااپنے بھائی کیلئےدلہن تلاش کر رہی تھی کہ اس کی ملاقات شادیاں کرانے والی خاتون سے ہوئی اور بھائی کی شادی کیلئے اچھی سی لڑکی دیکھنے کی بات کہی۔ خاتون نے سنیتا سے شادی کروانے کے عوض 60 ہزار روپئے طلب کئے اور بہو کی کزن سے شادی کروانے کی حامی بھرلی۔ اس بات کی سنیتا سے آڈیو ریکارڈنگ لی جو اس نے میڈیا پرجاری کردی۔

24 ستمبر کو ایس ڈی ایم گھمارویں کے پروگرام میں 22سالہ لڑکی سے شادی کرادی گئی۔ 26 ستمبر کو شادی کرانے والی خاتون نے دولہا دلہن کو شاپنگ کے بہانے سرکا گھاٹ بلایا جہاں شاپنگ کے دوران واش روم جانے کا بہانا بناکر دلہن فرار ہو گئی۔متاثرہ شوہر نے پولیس سے دلہن اور شادی کرانے والے گروہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).