جب صبح ساڑھے چار بجے زمین سے بارہ فٹ اونچے شعلے نکلنے لگے


زمین میں اس پراسرار سوراخ سے اچانک 12 فٹ لمبے شعلے نکلنے لگے اور پھر۔۔۔ ایسا منظر کہ دیکھ کر پوری دنیا کے سائنسدانوں کے ہوش اُڑگئے کیونکہ۔۔۔

 

یہ دنیا ایک عجائب خانہ ہے۔ قدم قدم پر قدرت کے ایسے مظاہر دکھائی دیتے ہیں کہ جنہیں سمجھنا انسانی فہم سے بالاتر دکھائی دیتا ہے۔ اور بعض اوقات تو یہ عجائب انتہائی غیر متوقع جگہوں پر اور غیر متوقع اوقات پر نمودار ہو جاتے ہیں، جیسا کہ امریکی ریاست آرکنسا کے ایک گاﺅں میں ہوا۔

میل آن لائن کے مطابق ریاست آرکنسا کے ایک دور دراز دیہاتی علاقے میڈوے میں زمین میں موجود ایک سوراخ سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ یہ شعلے 12 فٹ کی بلندی تک پہنچ رہے تھے اور سوراخ میں سے آگ نکلنے کا سلسلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہے۔

یہ حیرتناک واقعہ 17ستمبر کے روز صبح تقریباً ساڑھے 4 بجے شروع ہوا۔ اڑھائی ہفتے ہو رہے ہیں مگر اب تک سائنسدان اس معمہ کو حل نہیں کر پائے۔ اب تک کی تحقیقات کی بنیاد پر یہ ضرور کہا جا رہا ہے کہ اس جگہ نہ کوئی شہاب ثاقب گرا ہے اور نہ ہی گیس لیکج کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ۔

علاقے سے مٹی کے نمونے بھی جمع کیے گئے ہیں اور ماہرین ارضیات ان کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ آس پاس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس جگہ زمین میں یہ سوراخ بہت عرصے سے موجود ہے مگر کبھی کسی نے اس کی جانب توجہ نہیں دی تھی اور نہ ہی اس جگہ پہلے کبھی کوئی پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).