اگلے ہفتے سے موٹر سائیکل پر پچھلی سواری بھی ہیلمٹ پہنے: ہائی کورٹ


جو شہری صرف اپنے لئے ہیلمٹ خرید رہے ہیں وہ ایک اور خرید لیں کیوں کہ کوئی تو پیچھے ضرور بیٹھے گا، لاہورہائیکورٹ میں ہیلمٹ پرپابندی کے قانون کی سماعت کے دوران جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ ہفتے سے موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھنے والے کے لئے بھی ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے ٹریفک قوانین اور موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے قوانین پہلے سے موجود ہیں جن پر صرف سختی سےعمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والی خواتین کیا کریں گی، کیا ان کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا اور کیا موٹر سائکل چلانے والی لڑکیوں پر بھی پابندی کا اسی طرح سختی سے اطلاق کرایا جائے گا یا نہیں۔

بشکریہ سٹی 42


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).