ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج


وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تحریک انصاف کی خاتون وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق غریدہ فاروق نے 28 مارچ کو شکایت درج کرائی تھی کہ تحریک انصاف سے وابستہ سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ زرتاج گل نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے ٹویٹ کی ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ اینکر غریدہ نے شہباز شریف سے شادی کی ہے اور اب اس کی مرضی کے بغیر کوئی شخص وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں کر سکتا جبکہ وہ ان کے بنگلے میں بھی منتقل ہو چکی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق شکایت پر انکوائری کرائی گئی تو یہ ویڈیو موجود تھی اور اس کو اینکر اسد کھرل کی ویب سائٹس تہلکہ نیوز اور تہلکہ ٹی وی نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا۔

دونوں افراد کے بیان ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد اسد کھرل کی سائٹ چلانے والے عمر فاروق نے بتایا کہ ویڈیو اس نے جنوری 2018 میں اپلوڈ کی تھی جس کو بعد میں انعم شہزادی نے ہٹا دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).